IT Basic (Computer, Internet, MS Office and Networking)

آئی ٹی بیسک کا کورس تین ماہ پر مشتمل ہے۔ اس میں تین دن کلاس اور تین دن لیب ہوتی ہے ۔ یہ کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔

بیسک کمپیوٹنگ

پہلا حصہ ان لوگوں کے لیے ہے جن کو کمپیوٹر سے بالکل آگاہی نہیں ہے- اس حصے میں آپ کو کمپیوٹر کو آن آف کرنے سے شروع کروایا جائے گا – ماوس اور کی بورڈ کی بنیادی ٹریننگ کے بعد کمپیوٹر کو کھولنا جوڑنا اور اس میں ونڈوز کی انسٹالیشین کیسے کرتے ہیں سکھایا جاتا ہے – ونڈوز جو کے اس کورس کا اہم حصہ ہے مکمل پریکٹیکل کے ساتھ اسی حصے میں کروایا جاتا ہے

انٹرنیٹ

اس پورشن میں انٹرنیٹ براوزنگ سرچنگ اور ای میلنگ وغیرہ اور سوشل میڈیا ویب سایٹس کا استعمال سکھایا جاتا ہے – اس حصے میں آپ کو سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح آپ انٹرنیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں اور انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کو کس طرح سے اپنے مفید کاموں میں استعمال کر سکتے ہیں

آفس مینیجمنٹ

آفس مینیجمنٹ بیسک کمپیوٹر کورس کا اہم حصہ ہے

آپ زندگی کے کسی بھی شعبے سے منسلک ہیں آپ کا واسط مائیکروسافٹ آفس سے ضرور پڑتا ہے- مائیکروسافٹ آفس میں درج ذیل پروگرام سکھائے جاتے ہیں

مائیکروسافٹ ورڈ

ٹائپنگ ، کمپوزنگ اور اشتہار وغیرہ بنانے کے لیے مائیکروسافٹ ورڈ سکھایا جاتا ہے- اس پر آپ کو تقریباً 8- 10 لیکچرز دئیے جاتے ہیں

مائیکروسافٹ ایکسل

روزمرہ یا کاروبار کا حساب کتاب رکھنے کے لیے مائیکروسافٹ ایکسل استعمال کرتے ہیں- اس کورس میں تقریباً 12 لیکچرز اور مختلف پریکٹیکلز کے ذریعے آپ کو ایکسل پر مکمل مہارت دی جاتی ہے

مائیکروسافٹ پاورپوائنٹ

پرزینٹیشن بنانے کے لیے پاورپواہنٹ استعمال کیا جاتا ہے- اس کے تقریباً 4 لیکچرز دئیے جاتے ہیں تاکہ آپ پاورپواہنٹ کے ذریعے آڈیو وڈیو پرزینٹیشن تیار کر سکیں۔

مائیکروسافٹ ایکسیس

ڈیٹابیس بنانے کیلیے آپ ایکسیس استعمال کرتے ہیں – ایکسیس تقریباً 6 لیکچرز پر مشتمل ہے۔

فائنل پروجیکٹ

کورس کے آخر میں آپ کو ایک پروجیکٹ بنانا پڑتا ہے- بیسک کورس کا یہ پروجیکٹ آپ کو ایکسل اور ایکسیس میں دیا جاتا ہے- جس کی ڈاکومینٹیشن مائیکروسافٹ ورڈ اور پرزینٹیشن مائیکروسافٹ پاورپوائنٹ میں تیار کی جاتی ہے- پروجیکٹ مکمل کرنے پر آپ کو کالج کی