graphic-designing-training-urdu

کیا آپ تخلیقی ذہن کے مالک ہیں؟ آپ ڈیزائن، اشتہارات ، مونو گرام ، پیکجنگ ، پبلشنگ کو پسند کرتے ہیں- کیا کبھی ٹیلیویژن دیکھتے یہ خیال آیا کہ میں اس سے اچھا ڈیزائن بنا سکتا ہوں؟ تو آئیے گرافک ڈیزائنر بن کر ایسا کام کریں جس کو کرنے میں مزا بھی آۓ اور کمائی بھی ہو۔

گرافک ڈیزائنر کے لیے 3 فیلڈ مخصوص ہیں۔

1- گرافک ڈیزائن (پرنٹ پروڈکشن)

2- گرافک ڈیزائن ملٹی میڈیا (فلم اور ٹیلیویژن)

3- ویب ڈیزائن (انٹرنیٹ اور آن لائن پبلشنگ)

یہ تینوں فیلڈ ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں لیکن عموماً کسی ایک فیلڈ میں مہارت ہونا لازمی ہے-

گرافک ڈیزائنر کیا کرتے ہیں؟

کمپنی کے لیے اشتہارات

پروڈکٹس کے پیکنگ ڈیزائن

اشتہارات کی ڈیزائنگ

ٹیلیویژن کے لیے اشتہارات

اخبارات اور میگزین ڈیزائن

اخبارات اور میگزین کے لیے اشتہارات

کسی پروڈکٹ کی شناخت کے لیے ڈیزائن

کمپنیز کی شناخت کے لیے ڈیزائن

ماحولیاتی گرافک

انٹرایکٹو ملٹی میڈیا

فلم ، متحرک کارٹون، تصاویر اور ویب ڈیزائن سب اسی پیشے میں شامل ہیں

گرافک ڈیزائن ٹریننگ

ہم آپ کو شارٹ ٹریننگ آفر کرتے ہیں جو عموماً 4 ماہ میں مکمل ہوتی ہے- یہ ٹریننگ کمپیوٹر بیس ہے اور زیادہ تر پریکٹیکل ہے۔

گرافک ٹولز

(Corel Draw)کورل ڈرا

(Adobe Illustrator)اڈوب السٹریٹر

(Photo Shop) فوٹو شاپ

(Urdu Word Processing) اردو ورڈ پروسسنگ

گرافک ڈیزائن

)Illustrations and Line Works) الیسٹریشن اور لائن ورک

(Logo Design) لوگو ڈیزائن

)Color Theory) کلر تھیوری

پرنٹنگ رولز

پری پریس

ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد کام ملنے کے مواقع

ہمارے اسٹوڈنٹ زیادہ تر گرافک سٹوڈیوز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز میں کام کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ میڈیا ہاؤسز ، اخبارات ، میڈیا پروڈکشن بھی اسی فیلڈ میں آتے ہیں۔

پیکیجنگ ، پرنٹنگ ، پبلشنگ ہاؤس ، السٹریشنز ، ملٹی میڈیا ہاؤسز ، فلم ، ٹیلیویژن اور ویڈیو پروڈکشن وغیرہ۔

آج کا تیز ترین اور سب سے زیادہ منافع بخش کام آن لائن ڈیزائن کا ہے- گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا سے کہیں سے بھی کام پکڑا، ڈیزائن کیا ، اور بھیج دیا-

داخلے کی اہلیت

یہ 4 ماہ کا شارٹ کورس ہے جس کے لیے آپ کو پڑھنا لکھنا آنا چاہیے۔

کمپیوٹر چلانا آنا چاہیے ورنہ پہلے آئی ٹی بیسک کورس کرنا ہو گا جو آپ ساتھ ساتھ بھی کر سکتے ہیں – اس ٹریننگ کے لیے اور بعد میں کامیاب ہونے کے لیے تخلیقی ذہن اور رنگو ں سے پیار ہونا چاہیے۔

آپ کیسے داخلہ لے سکتے ہیں۔

ہمارے کسی بھی کیمپس تشریف لائیں یا آن لائن ہماری ویب سائٹ پر داخلہ فارم پر کر لیں۔

داخلے کیلیے اپنا شناختی کارڈ یا ب فارم کی کاپی (اصلی شناختی کارڈ ساتھ لائیں)

ایک عدد تصویر فارم کے ساتھ منسلک کریں